نقطہ نظر جو خود برطانیہ میں ہے؟
اسلام آباد کا کنسرٹ بے ہنگم آزادی، تماشا بین معاشرہ اور اقدار کا جنازہ۔۔ کبھی دارالحکومت اسلام آباد کو ایک پُرسکون، شائستہ اور اخلاقی حدود کا پاسدار شہر مانا جاتا تھا، مگر اب یہاں ہونے والے میوزیکل کنسرٹس اور تقریبات کا جو احوال سامنے آ رہا ہے، وہ معاشرتی زوال کی ایک دردناک عکاسی کرتا ہے۔ یہ کیسی بے ہنگم آزادی ہے جہاں اخلاقیات اور حیا کی تمام حدیں تاتار کر دی گئی ہیں؟ کھلے عام اس قسم کے تماشے اور محافل سجائی جا رہی ہیں جن کا ہماری اسلامی اور مشرقی روایات سے دور دور تک کا واسطہ نہیں۔ اور اس سب سے بڑھ کر المیہ یہ ہے کہ اردگرد کھڑے تماشا بین خاموشی سے یہ سب دیکھنے کے بجائے اپنے موبائل فونز نکال کر اس بے حیائی کی ویڈیوز بنانے میں مصروف نظر آتے ہیں۔ کیا تماشا بینی ہی ہماری نئی اخلاقی قدر بن چکی ہے؟ یہ صورتحال اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ ہم بطور معاشرہ اپنی سمت کھو چکے ہیں۔ تفریح کے نام پر اس قسم کی اندھی تقلید اور بے راہ روی نے ہمارے تہذیبی تشخص کو دھندلا کر رکھ دیا ہے۔ اگر اس زوال کو روکنے کے لیے بروقت آواز نہ اٹھائی گئی، تو وہ دن دور نہیں جب اسلام آباد کا شمار بھی ایسے شہروں میں ہوگا جہاں اقدار صرف کتابی باتیں بن کر رہ جائیں گی۔ کیا ہمیں اس نام نہاد آزادی اور کھوکھلے تماشوں کے لیے اپنی روایات کا سودا کر دینا چاہیے؟ یہ ایک ایسا سوال ہے جو آج ہر باشعور شہری کے ضمیر کو جھنجھوڑ رہا ہے۔

میرا جواب جو میں ایک پر پوسٹ کیا تھا۔
محترم، آپ نے جو فتوٰی جاری کیا ہے، اس میں پاکستان کے شہریوں کی شخصی آزادیوں پر حملہ کرتے ہوئے اپنے مخصوص سیاسی اور نظریاتی ایجنڈے کو فروغ دینے کی کوشش کی گئی ہے۔ کیا آپ واقعی اس موقف کی مکمل حمایت کرتے ہیں؟
میرے خیال میں نہ آپ کو اور نہ آپ کی اہلیہ کو کبھی زبردستی کسی نے رقص پر مجبور کیا گیا ہوگا، نہ ہی آپ کو مسجد جانے سے روکا گیا ہوگا۔ البتہ یہ الگ بات ہے کہ یہودی بنیاد پرستی کا بغداد میں مسلمانوں کے کلچر کا متاثر کنا جس کی بنیاد پر عورت کو مرد کے برابر صف میں کھڑے ہو کر نماز پڑھنے اجازت نہیں دی جاتی یا یہ کے زرشت مذہبی کلچر کو اسلام بنانے کا نتجہ عورت کو امام بننے کی اجازت بھی نہیں دی جاتی، حالانکہ سورۃ التوبہ کی آیت 71 میں عورت اور مرد کو ایک دوسرے کا دوست ، اور سورۃ الاحزاب کی آیت 35 میں دونوں 100% برابر ہیں مگر قران ہمیں ساکت و جامد کا درس نہیں دیتا بلکے قران کا اصول یہ ہے مسلسل معاشرے کو ریفارم کرنا اور بہتر سے بہتر بنانا۔
میوزک کنسرٹس، کلب، شراب خانے، ہوٹل، ریستوران، مساجد، گرجے اور درگاہیں سب لوگوں کی سماجی ضروریات کے نتیجے میں وجود میں آئی ہیں۔ اگر لوگ مساجد نہ جاتے تو مساجد کی کیا ضرورت رہتی؟ اگر شراب پینے والے نہ ہوتے تو شراب خانے کیوں بنتے؟ جنسی خدمات کی منڈی بھی اسی طرح مردوں کی مخصوص ضرورت کو پورا کرنے کے لیے قائم ہوئی ہے، جس میں خواتین اپنی محنت سے روزی کماتی اور بچے پالتی ہیں۔ ہر چیز معاشرے کی ضرورت کا نتیجہ ہوتی ہے۔ کسی بھی معاشرے کی کسی وقت وقت کی سماجی ضرورتیں اس معاشرے کے رسم روایات، اخلاقی قدریں، قاعدے قوانین کو وجود میں لانے کا سبب ہوتی ہیں اور جب وہ ضرورتیں بدلتی ہیں ان سب چیزوں کو بدلنا ناگزیر ہوتا ہے۔
کیا آپ موسیقی نہیں سنتے؟ کیا آپ قرآن کی تلاوت نہیں سنتے؟ بہت سے لوگ عربی کے الفاظ کی سمجھ کے بغیر بھی تلاوت سنتے اور اسے پسند کرتے ہیں، کیونکہ قرآن کا بڑا حصہ ترنم اور آواز پر مشتمل ہے، اور آواز خود موسیقی کی ایک شکل ہے۔
موسیقی اور رقص صرف انسان ہی نہیں، بلکہ ہر جاندار کی فطرت کا حصہ ہیں۔ ماں کے پیٹ میں بچہ اس کے دل کی دھڑکن کو سنتا ہے اور اس کی حرکت کو محسوس کرتا ہے، جو اس کے اندر موسیقی اور حرکت کی صورت میں نقش ہو جاتا ہے۔ پیدائش کے بعد بچہ اپنی ضروریات کے لیے رونے کی شکل میں احتجاج کرتا ہے۔ لہٰذا موسیقی، رقص اور احتجاج اللہ نے ہر جاندار کی فطرت میں رکھا ہے۔
آپ کا فتوٰی پولیس تھانوں میں شہریوں کی ہتکِ عزت اور تشدد، شادی کے وعدے کر کے دھوکا دینے کے کلچر، مذہبی تعلیمی اداروں میں بچوں پر ہونے والے تشدد (بشمول جنسی تشدد)، پُرامن اجتماع اور احتجاج کے بنیادی حق کو دبانے کے لیے ایم پی او اور دفعہ 144 جیسے قوانین کے استعمال، خواتین اور اقلیتوں کو دوسرے درجے کا شہری بنا دینا؛ خواتین اور بچوں کے خلاف گھریلوں جبر و تشدد، سرکاری عہدیداروں کی رشوت اور تعلقات پر مبنی بے قانونی، غربت، بے روزگاری، مہنگائی، پاکستانی معاشرے جرائم کا بے پناہ اضافہ اور عدالتوں سے انصاف نہ ملنے جیسے مسائل کو نظر انداز کرتا ہے۔ معاشرے کی بہتری آپ کے ذہن کے کسی گوشے میں بھی نظر نہیں آتی، مگر عورت کا لباس، گانا سنا یا رقص کرنا آپ کے نزدیک تمام سماجی بیماریوں کی جڑ بن جاتا ہے۔ یہ حکمرانوں کا تاریخی حربہ ہے اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے کنسرٹ اور میوزک کا حربہ استعمال کرنا جسے میکیاولی کی سیاست کہتے ہیں۔
اس دنیا میں ہر بالغ انسان خود قانون کے سامنے جوابدہ ہے، نہ کہ معاشرہ یا اس کے رشتہ دار، اور آخرت میں اللہ کے سامنے خود جوابدہ ہے۔ بالغ شہریوں کو نابالغ سمجھنے کا کلچر ترک کرنا ہوگا۔ میری بیوی میری غلام نہیں کہ میں اس کی پسند اور ناپسند طے کروں۔ وہ جو کام کرنا چاہتی ہے، مسجد جانا چاہتی ہے یا کنسرٹ میں رقص کرنا چاہتی ہے، تو میں کون ہوتا ہوں جو اسے روکوں؟ ہاتھ میں سمارٹ فون پکڑے ہوئے ہونا اور غلام دار معاشرے کی ہزاروں سال پرانی سوچ میں بہت بڑا تضاد ہے، اور یہی تضاد بہت سے معاشرتی مسائل کی جڑ ہے۔
میں نے اپر قران کی دو آیات اور دو حدیثیں پوسٹ کی ہیں جن میں نقطہ نظر کے سارے سوالوں کا جواب موجود ہے۔
No comments:
Post a Comment