Monday, January 20, 2025

کیا برطانیہ کی مساجد میں ابھی تک بچوں کو مذہب اور فرقے کی بنیاد پر نفرت سکھائی جاتی ہے؟ قران کا بنیاد اصول معاشرے کے سماجی ماحول سے ہم آہنگ ہونا ہے۔




مدیحہ کا ارٹکل ایکس سے شکریہ کے ساتھ۔



یہ تین ویڈیوز ہیں۔ 

پہلی ویڈیو میں برطانیہ کی مسجد کے اندر بچوں کو سکھائی 
جانے والی نفرت کی ہے۔


نہ صرف چھوٹے بچوں کو غیر مسلم افراد کے ملک میں رہتے ہوئے ان سے نفرت سکھائی جا رہی ہے بلکہ انہیں داڑھی کی لمبائی کی بنیاد پر دوسرے مسلمانوں سے بھی نفرت سکھائی جا رہی ہے۔ 

یہی حال اسلامک سکولز کا بھی ہے جہاں پر بچوں کو عقیدہ رٹوایا جاتا ہے ۔ 

دوسری تصویر میں ویسٹرن ٹیچنگ سٹائل ہے جہاں پر سوال جواب پر بچوں کوانکریج  کیا جاتا ہے ۔ 

مسجدوں کی طرح مار مار کر شخصیت کو مسخ نہیں کیا جاتا۔ 

ان دو طرح کی تعلیم کے نتیجے میں جو لوگ پیدا ہوں گے وہ انتہائی مختلف ہوں گے۔ 

تیسری ویڈیو مدرسے کی پیداوار ملا کی ہے جو نہ صرف پولیو کی ویکسین بلکہ خواتین کی تعلیم کے بھی خلاف ہے۔
 
جہالت کی پیداوار جہالت ہی بانٹے گی۔ 

   ابھی دو دن پہلے ہی ایلن مسک نے سٹارشپ لانچ کی جسکے بوسٹر نے خلا سے آکر اپنی جگہ پرلینڈ کیا۔ 

ویسٹرن تعلیم سے سائینسدان ، انٹیلیکچوئلز ، سٹارٹ اپس پیدا ہوتے ہیں۔ 

پاکستان میں چالیس ہزار مدرسوں سے ہر سال تین لاکھ مولوی نکلتے ہیں ۔ جن کے پاس کوئی سکلز نہیں زندگی گزارنے کے لیے۔ وہ مذہب کو ہی کاروبار بنا کر اپنی روزی روٹی چلائیں گے۔ 

ایک چودہ سو سال پرانی کتاب سے اب کوئی نئی بات نہیں نکالی جا سکتی اس لئیے کوئی اسلام کے پرافٹ کے چلنے کے طریقے بتائے گا۔ کوئی حوا کے پیریڈز کی بات کرے گا اور



 کوئی لڑکیوں کی تعلیم کے خلاف زہر اگلے گا۔ جو بویا جائے گا وہی کاٹا جائے گا۔ 

اصل فتنہ الحاد نہیں ، ایتھیسٹس تو بہت پڑھے لکھے لوگ ہیں جو معاشرے کو سدھارنا چاہتے ہیں۔ 

اصل فتنہ ملائیت ہے۔

 اگلے کچھ سالوں میں ملا نت نئی بونگیاں ماریں گے اور ان پر 
ہنستے ہنستے آہستہ آہستہ پوری قومُ کا "آئی کیو" گر جائے گا۔



 اور لوگ ہنسنے کی بجائے ان چیزوں کو نارمل سمجھنا شروع ہو جائیں گے۔ 



دوڑو زمانہ چال قیامت کی چل گیا۔


1 comment:

Anonymous said...

you say right about religion islam ,and in islam are many religion some say we are bralvi some say we are deobandi some say we are ahlyhadess and some say we are wahabi their is opne a question why in islam some different parts about islam leligion and who one made this and why the different parts of religion islam, they want total control on the muslim pepoles about islam religion.