میں نے احادیث اور قران کی آیات شامل کی ہیں تاکے لوگ خود پڑھ سکیں جو مولویوں کے اس پاپولر تصور کی نفی ہے کے اسلام صنفی علیحدگی کا کہتا ہے؛ میوزک، گانے کو گناہ اور فحاشی قرار دیتا ہے؛ دوسرے فرقوں یا مذہب کے لوگوں کی ہتک کرنا، ان کو کافر یا ملعون جیسے بہودہ القابات سے نوازنہ مذہبی فریضے کے طور پر پیش کرتے ہیں، جو دراصل مذہبی نسل پرستی کی انتہاءپسندی کی ایک شکل ہے جو پاکستان کے ان شہریوں کے بنیادی حقوق غصب کرنے کے نظریات ہیں جن کی پشت پنائی خود پاکستان کی ریاست کرتی رہی ہے۔
آپ خود نیچے پڑھ سکتے ہیں کے سورۃ حج ایت 40 مندر، سنیگاگ، چرچ اور مسجد میں اللہ کے نام کا کشرت سے پڑھنے کی بات کرتی ہے۔ کیا مندر، سنیگاگ یا چرچ میں مسلمان جاتے ہیں؟ کیا کبھی مولوی نے اس قسم آیات یا احادیث آپکو بتائی ہیں یا ان تعبیر و تشریع کی ہو؟
مسلمانوں کے اکثریت مذہھ فرقہ پرست تعصب کی نظر سے لکھے گے لٹریچر کے زیر اثر ہیں جو دو سو سال بعد بغداد میں بیٹھ کر نبی اور صحابہ کے نام سے بغیر کسی تحریری ثبوت کے سنی سنائی کہانیوں کی بنیاد پر لکھا گیا ہے۔ یہ نہ حنفی ہیں، نہ مالکی نہ شافعئی یہ سارے حنبلی ہیں لیکن ان کو خبر نہیں کے سیب دیکھا کر ان کو مالٹے پیچے جاتے رہے ہیں۔
کیا جو لوگ دہشتگردی کا نشانہ بنتے ہیں، جس کے نتجے میں معاشی جمہود، بے روزگاری، ہجرت، غربت، جاہلت پھیلتی جاتی ہے اس کے ذمدار صرف طالبان، القاعدہ، داعش، الشباب، بوکوحرام، یا دوسری اسلامی دشتگرد تنظیمیں ہیں یا اس انتہاء پسند سیاسی تشدد کے نظریات کی بنیاد اخوان المسلمین، جماعت اسلام، تبلیغی جماعت کے ساتھ ہر مسجد اور ممبر سے سال ہاں سال تک پھیلائی جانے والی مذہبی نفرت اور جاہلت ہے جہاں نہ بحث ہوتی نہ مخالف مذہب یا فرقے کو اپنی صفائی بیان کرنے کا موقع دیا جاتا ہے؟
مولوی معاشرے کی تبائی کا ذمدار ہے جس کی فکر شخصی امریت کے گرد گھومتی ہے اور مولوی ہی کی نقل خود بہودہ قسم کے سیاستدان بھی کرتے نظر آتے ہیں جن میں ایک سابق پلے بوائے اور پاکستان کے سیاستدان عمران خان بھی ہیں۔
کیا جو اسلام مولوی، عمران خان اور اس کی جاسوسہ بیوی پاکستانیوں کے لیے ڈسپلے کرتے رہے ہیں ان کے مطابق تو خود نبی نعوذ باللہ گناہگار ٹہرتے نظر آتے ہیں یا پھر قران و
حدیث غلط ہیں؟
نبی خود خاتون کے بیڈ پر بیٹھے ہیں اور خواتین ان کے لیے میوزک بجاتی اور گاتی ہیں لیکن مولوی کے اسلام جو معاشرے کا عام تصور بن چکا ہے عورت مرد کا ایک ساتھ اجتماع اور میوزک یا گانا گناہ ہے۔ کیا اس سے ثابت نہیں ہوتا کے نہ صرف طالبان کا اسلام باطل ہے بلکے مولویوں کا اسلام بھی ان کیطرح باطل ہے؟ اسلام اپنے وقت کی ایک ترقی پسند تحریک تھی نہ کے مذہبی رجعت پسندی کا احیا۔
No comments:
Post a Comment