( سرنیگر - کشمیر 30 اپريل 2017 )
یوم مئی کے موقعہ پر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ محنت کش اور مزدور طبقوں کے بہت سارے حقوق واگزار کئے گئے ہیں اور اس بارے میں ابھی بہت کام باقی ہے اور دنیا بھر کی جمہوری حکومتوں کو اِس سلسلے میں اپنی کوششیں تیز تر کرنے کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر صاحب نے کہا ،کہ دنیا بھر کا بوجھ اپنے کندھوں پر اٹھانے والا مزدور آج بھی افلاس اور غربت کے سکنجوں میں بند پڑا ہے اور غریبی کی ریکھا سے نیچے زندگی بسر کررہا ہے۔ ڈاکٹر فارق عبداللہ نے اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ نیشنل کانفرنس کی تحریک کا بنیادی مقصد ومدعا محنت کش اور مزدور طبقوں کے حقوق واگزار کرنا تھا، کیونکہ شخصی راج میں مزدور، محنت کشوں اور کاشتکاروں کو زبردست عتاب کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔ اور کشمیر کی شالباف اور ریشم خانہ تحریکیں نیشنل کانفرنس کی جدوجہد کی بنیاد تھی۔ اُنہوں نے کہا، کہ پارٹی کے نیا کشمیر پروگرام میں مزدور محنت کش طبقوں کی بھرپور ترجمانی کی گئی ہے۔ ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ مرحوم شیر کشمیر شیخ محمد عبداللہ نے 1947میں جب عوامی راج کی باگ ڈور سنبھالی ، تو مزدور راج اور کسان راج کی بنیاد پڑی۔نیشنل کانفرنس کارگزار صدر عمر عبداللہ نے یوم مئی پیغام میں کہا ہے کہ نیشنل کانفرنس محنت کشوں اور
مزدوروں کیخلاف ہورہے استحصال کیلئے ہمیشہ آواز بلند کرتی آئی ہے۔
No comments:
Post a Comment