نوشہرہ(قدرت
نیوز) نوشہرہ میں سی ٹی ڈی پولیس مردان کا پبی میں جعلی پیر کے ٹھکانے پر چھاپہ
جعلی پیر تین بیٹوں سمیت گرفتار ٹھکانے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے
22کلاشنکوف ،50پستول ہتھکڑیاں لیپ ٹاپ ، فیکس مشین اور گاڑی برآمد کرلی بھتہ خور
پیر نے نوشہرہ کلاتھ باڑہ مارکیٹ کے صدر غلام رسول سے موبائل فون پر پانچ کروڑ
روپے بھتہ دینے کا مطالبہ کیاتھا بھتہ مانگنے کیلئے استعمال ہونے والا افغانستان
کے موبائل نیٹ ورک کا سم سمیت سینکڑوں افغانی سم بھی اداروں نے قبضے میں لے لیا
بھتہ خور ملزم کو تفتیش کیلئے سی ٹی ڈی پولیس ٹیم کے حوالے کردیا گیا۔ نوشہرہ
کلاتھ مارکیٹ کے صدر غلام رسول نے نوشہرہ کینٹ پولیس ایس ایچ او حاجی محمد خان کو
شکایت کی تھی کی کہ افغانستان کے موبائل نیٹ ورک کے سم سے نامعلوم افراد مجھے فون
کررہے ہیں کہ اپنی جان محفوظ چاہتے ہو تو پانچ کروڑ روپے بھتہ دے دو اس دوران پبی
پولیس سٹیشن کے بالمقابل اپنی رہائش گاہ میں رہائش پزیر افغان مہاجر فضل اﷲ عرف
پیر نے باڑہ مارکیٹ کے صدر غلام رسول سے رابطہ کیا اور تسلی دیتے ہوئے کہا کہ میرے
ہوتے ہوئے اپکا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا لیکن آپکو فون کرنے اور بھتہ مانگنے والے
انتہائی خطرناک گینگ ہیں اور میں نے اپنے روحانی طورطریقوں کے ذریعے ان شیطانوں سے
آپکو نقصان پہنچانے سے روکاہواہے لیکن یہ خطر ناک لوگ ہیں بھتہ کی رقم مجھے ادا
کردو میں ان لوگوں سے آپکا معاملہ حل کرادونگا۔ ایس ایچ او خان حاجی محمد نے
ٹیلیفون کے جدید سسٹم کے ذریعے بھتہ خور کے موبائل فون کو ٹریس کیا تو پتہ چلاکہ
فون کرنے والا پبی میں رہائش پزیر ہے کیس سی ٹی ڈی پولیس مردان کے حوالے کردیاگیا
جس پر سی ٹی ڈی پولیس مردان کی ٹیم نے پبی تھانہ کے سامنے افغانستان کے رہائشی فضل
اﷲ عرف پیر کے استانے پر چھاپہ مارا تو جعلی پیر کا ٹھکانہ عقوبت خانہ کا منظر پیش
کررہاتھا چھت کے ساتھ ہتھکڑیاں لٹک رہی تھی پولیس نے ٹھکانے سے 22عدد کلاشنکوف ،
پچاس سے زائد پستول ہتھکڑیاں، لیپ ٹاپ، فیکس مشین دہشتگرانہ حملوں کی فوٹیج اور
ایک گاڑی برآمد کرلی بھتہ خور پیر فضل اﷲ کو تین بیٹوں سمیت گرفتار کرلیاگیا اور
افغانستان کا وہ موبائل فون سم سمیت کئی افغانی موبائل سم بھی قبضے میں لے لئے گئے
جن کے ذریعے باڑہ کلاتھ مارکیٹ اور دیگر اہم شخصیات سے کروڑوں روپے کا بھتہ وصول
اور مانگ رہے تھے پولیس کے مطابق گرفتار بھتہ خور فضل اﷲ افغان مہاجر ہے۔ لیکن
نوشہرہ میں نادرا کے کرپٹ افسران کی ملی بھگت سے پاکستانی شناختی کارڈ بھی اپنے
پورے گھرانے کو بنوا کر خود کو پاکستانی ظاہرکررہاتھا بڑے پیمانے پر اہم شخصیات سے
بھتہ وصولی میں ملوث جعلی پیر فضل اﷲ عرصہ دراز سے پبی پولیس سٹیشن کے سامنے رہائش
پزیر ہے لیکن پبی پولیس اس بڑے بھتہ خور افغان مہاجر کے نجی عقوبت خانہ سے چشم
پوشی اختیار کررکھی تھی جس پراداروں نے پبی پولیس سٹیشن کے ذمہ دار ایس ایچ او اور
دیگر اعلیٰ پولیس افسران کے خلاف بھی انکوائری شروع کردی ہے کہ پبی پولیس سٹیشن
اور ڈی ایس پی پبی نے اپنے دفاتر کے سامنے اتنے بڑے بین الاقوامی بھتہ خور اور
دہشتگرد کو کیوں پولیس نے تحفظ فراہم کررکھاتھا ۔پولیس کے مطابق نوشہرہ باڑہ کلاتھ
مارکیٹ کے کئی ارب پتی تاجروں سے پہلے بھی کروڑوں روپے کے بھتے موبائل فون پر بھتہ
خور گینگ وصول کرچکا ہے اور گرفتار ملزم کے مطابق اس ڈیل میں بھی میں نے کردار ادا
کیاتھا اور بھتہ مانگنے اور بعد میں ڈیل کا کردار ادا کرنے والا گرفتار ملزم فضل
اﷲ عرف جعلی پیر ہے۔
United Kashmir Journal is non profit activities aiming at high lighting human rights issues with special focus on forcibly divided land/people of the State of Jammu Kashmir. We recognise the fact of diverse narratives between people of different cultural entities, a natural aspect of every society. There fore United States of Kashmir in our opinion would be best answer to all diverse narratives; capable of and guarantee for long lasting peace in the region.
Sunday, November 23, 2014
An Islamic spiritual head was running criminal network for kidnapping and extortion in front of a Police Station in Nowshera, Pakistan. Pakistan media don't follow these news for unknown reasons. www.qudrat.com.pk
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment