Sunday, May 27, 2018

گپ اندھیرے چاروں طرف نظر نہیں آتی روشنی۔ افضل طاہر۔


کیا معلوم مجھے کہ ممکن ہے یہ تصور 
خالق و مخلوق، دو وجود ہیں ایک نہیں
خلا میں ہیں مقابل ایک دوسرے کے
وحدت کا تصور ہے یا توحید کی نفی
گر سبب میرا اس کی تخلیق کا ہنر
اس کی تخلیق کیوںکر ہے بے سبب
انساں کو ہے روٹی کپڑا و مکاں کی طلب
جان و مال و عزت کی حفاظت 
مگرخوب آتا ہے ہنر اہل سیاست و مذہب کو
لگا رکھا اللہ بھگوان و جنت کی دوڑ میں
غربت، جاہلت و ریاکاری نے ڈہیرےڈالے ہیں
گپ اندھیرے چاروں طرف نطر نہیں آتی روشنی۔

No comments: