Pages

Sunday, May 27, 2018

کیا ابولہب اور ابوجہل کعبہ کی صفائی نہیں کرتے تھے؟ افضل طاہر۔


کیا ابولہب اور ابو جہل کعبہ کی صفائی نہیں کرتے تھے؟ اگر ہمارے سامنے ابولہب اور ابوجہل کا عمل ہی سچ ہے تو فرق کیا ہوا؟ حضرت ابراھیم سے لیکر نبی آخری الزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم تک ایک ہی جھگڑا تھا؛ انسانی فکرکی آزادی اور عقیدہ پرستوں کی جہالت کے درمیان تصادم ۔ عقیدہ پرست جب حضرت ابراھیم کی عقلی دلیل جس کا ثبوت وہ قانون فطرت کے مشائدے  سے دے رہے تھے، کے سامنے بے بس ہوگے تو بدنام زمانہ فسطایت کے قانون توہین مذہب کا الزام لگا کر آگ میں جلانے کی کوشش کی گئی۔ جس سے بچنے کے لیے انہیں اپنی بیوی کو لیکر مصر کی طرف بھاگنا پڑا۔ اس لیے کہ اس وقت توہین مذہب کی سزا، سزا موت تھی جو آگ میں جلاکر دی جاتی تھی۔ یہی عقیدہ پرست جو نبی آخرالزماں کی دلیل کے سامنے بے بس نظر آیے، تو ان کو قتل کا پروگرام بنایا گیا جس کے سبب پغمبر اسلام  کو گھر بار چھوڑ کر مدینہ میں پناہ لینا پڑی۔ تو سوال انسانی فکر و سوچ کی آزادی کا اٰس وقت بھی تھا اور آج بھی ہے۔ آج بھی جھگڑا عقیدہ پرستوں کی جہالت اور سانئسی فکر کے درمیان تصادم ہے۔ پاکستان اور اب کسی حد تک ہندوستان کے حکمران بھی ایک پالیسی کے تحت عقیدہ پرستوں کی جاہلت کی سرپرستی اور ہوا دیکر عوام کو گمراہ کر کے معاشرے کے بنیادی مساہل سے توجہ ہٹانے کی کوشش کرتے رہیے ہیں۔


No comments:

Post a Comment